Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / اندرا گاندھی کی تاریخی اصلاحات اور قربانیوں کا تذکرہ

اندرا گاندھی کی تاریخی اصلاحات اور قربانیوں کا تذکرہ

سابق وزیراعظم کی یوم پیدائش تقریب سے کے روشیا کا خطاب

حیدرآباد۔26 نومبر (این ایس ایس) ٹاملناڈو کے سابق گورنر کے روشیا نے کہاکہ سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کو نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر میں ایک پرجوش خاتون اور شاندار شخصیت تسلیم کیا گیا ہے۔ آج اندرا بھون میں مہیلا کانگریس صدر این شاردا کی صدارت میں منعقدہ اندرا گاندھی کی یوم پیدائش تقریب میں حصہ لیتے ہوئے مسٹر روشیا نے کہا کہ ایک دولتمند خاندان میں پیدا ہونے کے باوجود اندرا گاندھی نے ان کی زندگی میں کئی مشکلات کا سامنا کیا۔ اندرا گاندھی نے ملک کے اتحاد اور سالمیت کیلئے کام کیا اور قوم کیلئے اپنی زندگی بھی قربان کردی۔ روشیا نے کہا کہ اندرا گاندھی کی سماجی اصلاحات کی وجہ ملک کی معیشت میں ترقی میں مدد ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اندرا  گاندھی ملک کی وزیراعظم بننے کے بعد بھی کئی مشکلات سے دوچار ہوئیں اور ان کے شوہر اور فرزند کو کھودیا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ اندرا گاندھی نے ملک کی ترقی کیلئے جدوجہد کی اور ان کی ستائش ’’خاتون آہن‘‘ کے طور پر کی گئی جنہوں نے ’’غریبی ہٹاؤ‘‘ نعرے کے ساتھ غریبی دور کرنے پر توجہ مرکوز کی۔ روشیا نے مزید کہا کہ اندرا گاندھی نے 20 نکاتی پروگرام شروع کیا اور سبز انقلاب کے ساتھ زرعی شعبہ کو ترقی دی۔ انہوں نے کہا کہ اندرا گاندھی نے ملک کی خاطر زندگی کی قربانی دی اور غربت سے پاک ہندوستان کی خواہش کی۔ انہوں نے کہا کہ اندرا گاندھی کو حقیقی خراج ان کے نعروں، نظریات اور خواہش پر عمل درآمد کرنے میں ہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT