Monday , June 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اندرون قلعہ گلبرگہ میں پانی کی قلت

اندرون قلعہ گلبرگہ میں پانی کی قلت

گلبرگہ:/3فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )تاریخی قلعہ گلبرگہ کے ساکنان نے 2فبروری کو وزیر میونسپل ایڈمنسٹریشن و ضلع انچارج وزیر الحاج قمر الاسلام کی رہائش گاہ پہنچ کر ان سے ملاقات کی اور شکایت کی کہ اندرون قلعہ گلبرگہ پینے کے پانی کی شدید قلت ہوگئی ہے اور اس علاقہ میں سڑک بھی انتہائی خراب ہوگئی ہے۔ساکنان قلعہ قاضی رضوان الرحمان صدیقی،سید

گلبرگہ:/3فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )تاریخی قلعہ گلبرگہ کے ساکنان نے 2فبروری کو وزیر میونسپل ایڈمنسٹریشن و ضلع انچارج وزیر الحاج قمر الاسلام کی رہائش گاہ پہنچ کر ان سے ملاقات کی اور شکایت کی کہ اندرون قلعہ گلبرگہ پینے کے پانی کی شدید قلت ہوگئی ہے اور اس علاقہ میں سڑک بھی انتہائی خراب ہوگئی ہے۔ساکنان قلعہ قاضی رضوان الرحمان صدیقی،سید یوسف، احمد پاشاہ ، مختار احمد، نعمان قیصر صدیقی ،محمد غوث، محمد واجد اور عبدالرحیم کے علاوہ دیگر کئی ساکنان قلعہ نے اس موقع پر وزیر میونسپل ایڈمنسٹریشن الحاج قمر الاسلام سے شکایت کی کہ وارڈ نمر 33اندرون قلعہ علاقہ میں 300سے زیادہ مکانات ہیں لیکن عوام کو پینے کے پانی کی اور بہتر سڑکوں کی کوئی سہولت نہیں ہے۔ ان بنیادی ضرورتوں کی عدم موجودگی کے سبب ساکنان قلعہ گلبرگہ کو کئی ایک مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ چھ ماہ قبل قلعہ کے اندر ایک بور ویل نصب کیا گیا تھا

لیکن اس بور ویل کے لئے نہ تو موٹر فراہم کیا گیا ہے اور نہ یہاں برقی کنکشن دیا گیا ہے جس کے سبب ساکنان کو پانی نہیں مل رہا ہے۔ ارکان وفد کی نمائیندگی کو قبول کرتے ہوئے وزیر میونسپل ایڈمنسٹریشن الحاج قمر الاسلام نے فوری طور پر متعلقہ محکموں کے انجنئیرس کو حکم دیا کہ وہ اندرون قلعہ گلبرگہ میں عاجلانہ طور پر پانی کی سربراہی کا انتظام کریں اور وہاں کی سڑکوں کو بھی درست کریں۔ اس فوری اقدام پر ارکان وفد نے وزیر موصوف کا شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT