Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / اندرون ملک فضائی سفر کیلئے پاسپورٹ یا آدھار کا لزوم؟

اندرون ملک فضائی سفر کیلئے پاسپورٹ یا آدھار کا لزوم؟

حیدرآباد 9 اپریل (سیاست نیوز) آئندہ دو یا تین ماہ میں آپ کو اپنے ہی ملک کے اندر فضائی سفر کرنے کے لئے ضروری ہوگا کہ آپ کے پاس آدھار کارڈ یا پاسپورٹ موجود ہو۔ ان کے بغیر آپ اپنے ہی ملک میں فضائی سفر نہیں کرسکیں گے۔ وزارت شہری ہوا بازی کے ذرائع نے کہاکہ مسافر کی شناخت لازمی ہوگئی ہے کیوں کہ جرائم کی صورت میں مجرم کی نشاندہی کے لئے ایسا کرنا ضروری ہوگیا ہے اس طرح مسافرین کی شناخت آسان ہوگی۔ اس کے لئے ضروری ہوگا کہ مسافرین فلائٹ کی بکنگ کے وقت اپنی شناخت کے لئے آدھار یا پاسپورٹ پیش کریں۔ اس تجویز پر عوام سے امکان ہے کہ آئندہ ہفتہ رائے حاصل کی جائے گی۔ عوام سے کہا جائے گا کہ وہ 30 دن کے اندر اپنی تجاویز پیش کریں۔ اس طرح جون یا جولائی میں اس تعلق سے کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT