Saturday , September 22 2018
Home / دنیا / اندرون 24 گھنٹے 16 افغان پولیس ملازمین ہلاک

اندرون 24 گھنٹے 16 افغان پولیس ملازمین ہلاک

کابل ، 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں شورش پسندوں نے ایک یوم کے وقفے میں 16 پولیس ملازمین کو ہلاک کردیا اور ان میں سے آٹھ کے سر قلم کردیئے، عہدیداروں نے آج یہ بات کہی، جبکہ سکیورٹی فورسیس دوسرے دور کے الیکشن کے حفاظتی انتظامات کی تیاری کررہے ہیں۔ صوبہ زبول کے نائب گورنر محمد جان رسول یار نے بتایا کہ اس جنوبی صوبے میں دیہاتیوں کو ک

کابل ، 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں شورش پسندوں نے ایک یوم کے وقفے میں 16 پولیس ملازمین کو ہلاک کردیا اور ان میں سے آٹھ کے سر قلم کردیئے، عہدیداروں نے آج یہ بات کہی، جبکہ سکیورٹی فورسیس دوسرے دور کے الیکشن کے حفاظتی انتظامات کی تیاری کررہے ہیں۔ صوبہ زبول کے نائب گورنر محمد جان رسول یار نے بتایا کہ اس جنوبی صوبے میں دیہاتیوں کو کل آٹھ مقامی پولیس ملازمین کی مسخ شدہ نعشیں دستیاب ہوئیں، جنھیں دو ہفتے قبل پکڑ لیا گیا تھا۔ ان پولیس والوں کو عسکریت پسندوں نے اُن کے قافلے پر حملہ کرکے اغوا کرلیا تھا۔

روس میں ٹرین حادثہ، چھ ہلاکتیں
ماسکو، 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) روسی دارالحکومت ماسکو کے نواح میں ایک کارگو ٹرین کے پٹری سے اتر کر ایک مسافر ریل گاڑی کے ساتھ ٹکرا جانے کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔ ماسکو سے 55 کلو میٹر دور نارو فومِنسک نامی شہر کے نواح میں منگل کی سہ پہر پیش آئے اس حادثے میں مال گاڑی کے ڈبوں کے ٹکرا جانے سے مسافر ریل گاڑی کی کم از کم دو بوگیاں تباہ ہو گئیں۔ روسی ریلوے کے مطابق مال گاڑی کے جملہ پندرہ ڈبے پٹری سے اتر گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT