Wednesday , December 19 2018

اندرے رسل کی پرینکا اور دپیکا پر نظریں

ممبئی۔17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )کرکٹرس کی جانب سے گا نے بنانے کا سلسلہ بھی چل پڑا ہے۔ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر ایمبروز کے بعد کیربیئن آل راؤنڈر ڈیوین براوو اور اب دنیا کر کٹ کے عظیم کھلا ڑی سچن تنڈولکر بھی اپنا گانا ریلیز کر چکے ہیں۔ اب ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر آ ندرے رسل بھی اپنی پہلی میوزک ویڈیو متعارف کر نے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ڈوپنگ کیس میں معطلی کی سزا کا ٹنے والے آندرے رسل نے اپنی ویڈیو کے لئے بالی ووڈ ادا کار دپیکا پاڈوکون اور پرینکاچوپڑا کو کاسٹ کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطا بق انہوں نے کہا ہے کہ جلد دیپکااور پرینکا میں سے کسی ایک سے معاہدہ کر لیں گے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT