Sunday , July 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اندر پیٹ گرلزہائی اسکول ادونی میں یوم اسکول کا انعقاد

اندر پیٹ گرلزہائی اسکول ادونی میں یوم اسکول کا انعقاد

ادونی۔/5اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)اندرپیٹ گرلز ہائی اسکول ادونی میں چہارشنبہ کی شام میں یوم اسکول کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔بطور مہمانان خصوصی ادونی شہر کے مختلف اردو اسکولس سے صدور مدرسین اور اساتذہ نے شرکت کی۔اس موقع پر اسکول کی طالبات نے تقاریر اور مختلف کلچرل پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا۔ کلچرل پروگرام تہذیب کو سمجھنے سے متعلق کئے گئے۔ جس کو تمام مہمانان نے سراہا۔اس موقع پر اسکول ہذٰا کے صدر مدرس حلیم صدیقی نے بتایا کہ آج کے یوم اسکول پروگرام میں ادونی شہر کے مختلف اردو اسکول کے اساتذہ کو مدعو کیا گیا تاکہ ہمارے اسکولس کے پروگرامس اتحاد و اتفاق کے ساتھ ہوں اور اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے طالبات کی صلاحیت بھی اُجاگر کرسکے۔مزید انھوں نے بتایا کہ اسکو ل کے جتنے بھی پروگرامس عمل میں لائے جاتے ہیں تو اسکول ہذا کے تمام ٹیچرس کا بھر پور تعائون حاصل ہوتا ہے اور تمام اساتذہ کافی محنت و مشقت کے ساتھ طالبات کو تعلیم سے آراستہ کررہے ہیں یہی وجہہ سے کہ ہماری اسکول سے تقریبا تین سال سے دسویں جماعت کے طالبات کو گولڈ میڈل حاصل ہورہا ہے۔بعد ازاں مہمانان نے بھی اپنے اپنے تقاریر میں اسکول کی معیاری تعلیم کو دیکھتے ہوئے کافی سراہا اور مبارکبادیاں پیش کیں ۔کلچرل پروگرام میں بچوں کو تربیت میں دینے میں ٹیچرس رضوانہ بیگم اور صباء خانم نے خاص رول ادا کیا۔ جلسہ کی نظامت اردو منشی نورالحق نے انجام دئے۔اس موقع پر صدور مدرسین حلیم صدیقی ، ممتاز بیگم ، صابرالنساء بیگم ، کے علاوہ اساتذہ خلیل احمد ، زبیر احمد ، نثار احمد ،جانی باشاہ، انیس الرحمن ، عبیدالرحمن ، ثمینہ افروز، صباء خانم، رضوانہ بیگم ، کوثر جہاں،عظمت پیر ، عبدالقادر ، ایوب باشا ہ ، سرتاج بیگم ، محمد حنیف، محمد ذاکر، سراج الحق ، کے علاوہ اولیائے طالبات اور طالبات شریک رہے۔

TOPPOPULARRECENT