Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / اندور میں آج سے عالمی سرمایہ کار چوٹی کانفرنس

اندور میں آج سے عالمی سرمایہ کار چوٹی کانفرنس

اندور، 22 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں دو روزہ عالمی سرمایہ کار چوٹی کانفرنس (جی آئی ایس) مقامی برلینٹ کنونشن سینٹر میں آج شروع ہو گئی ۔کانفرنس کا افتتاح مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے صبح تقریباً دس بجے کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر روی شنکر پرساد، وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان، یوگ گرو بابا رام دیو اور انل امبانی سمیت کئی صنعتکار موجود تھے ۔کانفرنس میں 40 ممالک کے تین ہزار سے زیادہ سرمایہ کارنمائندے شامل ہو رہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر خزانہ عبداللہ الصالح بھی اجلاس میں حصہ لینے اندور پہنچے گئے ہیں۔کانفرنس میں حصہ لینے کے لئے امارات کے وزیر خزانہ عبداللہ الصالح ، برطانیہ اور جاپان سے بڑی تنظیمیں یہاں شرکت کرنے آئی ہوئی ہیں۔ ہر ٹیم میں دس سے زائد افراد شامل ہیں، اس ٹیم میں صنعت کار، سرمایہ کاروں کے ساتھ وزیر کی سطح کے افسران بھی آئے ہوئے ہیں ۔برطانیہ کی ٹیم کی قیادت ہندوستانی نژاد رہنما اور وزیر آلوک شرما کر رہے ہیں۔ویکی میڈیا کے ہندوستانی بورڈ کے رکن ٹینو چیرین ابراہم بھی آ گئے ہیں۔ اس کانفرنس میں 28 سفارتی اور سفیر بھی موجود رہیں گے ۔ جاپان، کوریا، امریکہ، برطانیہ، متحدہ عرب امارات کے ٹریڈ آرگنائزیشن کے نمائندے بھی اجلاس میں شامل ہو رہے ہیں۔

’اے دل ہے مشکل‘کی ریلیز کا راستہ صاف
ممبئی، 22 اکتوبر (یو این آئی) مہاراشٹر نو نرمان سینا (ایم این ایس) کے مطالبات مان لینے کے بعد فلم ڈائریکٹر کرن جوہر کی فلم ‘اے ہے دل ہے مشکل’ کی سینما گھروں میں نمائش کا راستہ صاف ہو گیا ہے ۔  جوہر اور فلم اینڈ ٹیلی ویژن پروڈیوسرز گلڈ آف انڈیا کے صدر مکیش بھٹ نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور ایم این ایس صدر راج ٹھاکرے سے وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر آج ملاقات کی جس کے بعد جمعہ کو سینما گھروں میں فلم دکھائے جانے کا راستہ صاف ہوگیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT