Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / اندور میں اشوین کو 6 وکٹیں ، نیوزی لینڈ کا ’وائٹ واش‘ ممکن

اندور میں اشوین کو 6 وکٹیں ، نیوزی لینڈ کا ’وائٹ واش‘ ممکن

اندور ، 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اسٹار آف اسپنر روی چندرن اشوین(6/81) کے قہر سے ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو تیسرے اور آخری کرکٹ ٹسٹ کے آج تیسرے دن پہلی اننگز میں 299رنزز پر ڈھیر کرکے 258 رنزز کی برتری حاصل کر لی۔ انڈیا نے اپنی دوسری اننگز میں دن کا کھیل ختم ہونے تک ممکنہ چھ اوورز میں 18/0بنائے ۔ مرلی وجئے 11 اور چتیشور پجارا 1 پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ ہندوستان نے اپنی پہلی اننگز گزشتہ روز 557/5 پر ڈیکلیر کر دی تھی۔نیوزی لینڈ نے صبح 28/0 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا اور اس کی پہلی اننگز چائے کے وقفہ کے ڈیڑھ گھنٹے بعد 299رنز پر سمٹ گئی۔ اوپنر مارٹن گپٹل نے 72 کا ٹاپ اسکور کیا جبکہ دیگر اوپنر ٹام لاتھم (53) اور مڈل آرڈر میں جیمز نیشم (71) نے بھی ہاف سنچریاں اسکور کئے۔ کیپٹن کین ولیمسن 8 اور تجربہ کار بیٹسمن راس ٹیلر 0 پر آؤٹ ہوگئے۔ ویراٹ کوہلی نے نیوزی لینڈ سے فالوآن نہیں کرایا اور دوبارہ بیٹنگ کو ترجیح دی۔ اوپنر گوتم گمبھیر تیسرے اوور میں دوسرا رنز چرانے کی کوشش میں ڈائیو لگا کر اپنا دایاں کندھا زخمی کر بیٹھے اور انہیں 6 رنز کے انفرادی اسکور پر ’ریٹائرڈ ہرٹ‘ ہونا پڑا۔ اننگز کے چوتھے اوور میں مرلی وجے کو پچ کے ممنوعہ حصے میں دوڑنے پر امپائر کی جانب سے پہلی تنبیہ کی گئی ہے۔ آل راؤنڈر رویندر جڈیجا کو پہلی اننگز میں اسی طرح کے دو غیر رسمی اور ایک باقاعدہ انتباہ ملنے پر انڈین ٹیم پر پانچ رنز کی پنالٹی لگائی گئی تھی۔ ہندوستان کے پاس اب کل 276 رنزز کی برتری ہو گئی ہے ۔ میزبانوں کا چوتھے دن یہی مقصد رہے گا کہ وہ اپنی برتری کو 450سے آگے پہنچا کر نیوزی لینڈ کے سامنے مشکل ٹارگٹ رکھے ۔ اس سے پہلے 30 سالہ اشوین نے 27.2 اوورز میں پانچ میڈن رکھتے ہوئے چھ وکٹ حاصل کئے۔اشوین نے اس طرح سیریز میں 20 وکٹیں لے چکے ہیں۔ اشوین کے کریئر میں یہ 20 واں موقع ہے جب انہوں نے ایک اننگز میں پانچ وکٹ حاصل کئے ۔لیفٹ آرم اسپنر جڈیجا نے 28اوور میں 80رنزز دے کر دو کھلاڑی آؤٹ کئے ۔ نیوزی لینڈ کے دو بلے باز رن آؤٹ ہوئے جنہیں آؤٹ کرنے میں بھی اشوین کا رول رہا۔ اس طرح تیسرے ٹسٹ کا تیسرا دن پوری طرح اشوین کے نام رہا۔ نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کے پاس ایک بار پھر اشوین کا کوئی توڑ نظر نہیں آیا حالانکہ ایک مرحلے پر نیوزی لینڈ 118/0 کے ساتھ اچھی پوزیشن میں تھا۔ ویراٹ اور ٹیم مینجمنٹ نے ایسی حکمت عملی اختیار کی کہ کیویز کو میچ کی چوتھی اننگز کھیلنا پڑے جو اشوین اور جڈیجا نیز محمد سمیع کے مقابل ہرگز آسان نہ ہوگا اور نیوزی لینڈ کو ’وائٹ واش‘ کا خطرہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT