Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / اندھیرے میں روشنی بکھیرنے والے طغروں کی نمائش میں توسیع

اندھیرے میں روشنی بکھیرنے والے طغروں کی نمائش میں توسیع

دفتر روزنامہ سیاست عابڈس میں شائقین کا ہجوم، لکی ڈرا کی خصوصی پیشکش
حیدرآباد 17 اپریل (سیاست نیوز) ادارہ سیاست کے زیراہتمام دفتر روزنامہ سیاست عابڈس روڈ کے محبوب حسین جگر ہال میں اندھیرے میں روشنی بکھیرنے والے طغروں کی نمائش اور فروخت جاری ہے۔ اس نمائش کو 25 اپریل تک توسیع دی گئی ہے جس کے اوقات کار صبح 12 بجے تا 9 بجے شب مقرر ہیں۔ دوران نمائش ہر ایک طغرہ خریدار کو عمرہ لکی ڈرا میں شامل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ہر 150 طغروں کی فروختگی پر عمرہ کے خصوصی لکی ڈرا نکالا جائے گا۔ اس طرح طغرہ خریدار عمرہ لکی ڈرا کیلئے خوش نصیب ثابت ہوگا۔ عوام اور شائقین کے بے پناہ ہجوم اور اصرار پر نمائش اور فروختگی کی تاریخ میں مزید خصوصی توسیع کی گئی ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 8008860786 پر جناب محمد آدم سے یا پھر 9177841323 پر محمد علی الدین امتیاز سے ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT