Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / انسانی اسمگلنگ کے مقدمہ میں تین سال سزائے قید

انسانی اسمگلنگ کے مقدمہ میں تین سال سزائے قید

واشنگٹن۔ 23 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی عدالت نے ہندوستانی شہریوں کو امریکہ اسمگل کرنیوالی گوئٹے مالا کی خاتون کو تین سال سزائے قید سنائی۔امریکی عدالت میں مقدمہ کی سماعت کے دوران 36 سالہ گوئٹے مالا کی خاتون روسا آسٹریڈ اومانز لوپیز نے کہا کہ جنوری 2011ء سے 4 فروری 2014 کے درمیان اس نے اور دیگر ساتھیوں نے ہندوستان میں متعدد افراد کو بھرتی کیا جنہیں ہندوستانی شہریوں کو امریکہ سمگل کرنے کے عوض بھاری رقم ادا کی گئی عدالت نے اعتراف جرم پر کولمبیائی خاتون کو تین سال سزائے قید سنائی۔
امریکی صدر کا دورۂ جرمنی
برلن۔ 23 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر کے دورۂ جرمنی کے موقع پر مجوزہ ٹرانس اٹلانٹک ٹریڈ ڈیل (ٹی ٹی آئی پی)  کے مخالفین نے احتجاجی مظاہروں کا منصوبہ بنایا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اس احتجاج میں ہزاروں جرمن شہری شریک ہوں گے۔ اوباما آج ہینوور میں انڈسٹریل ٹیکنالوجی میلے کے دوران جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور دیگر یورپی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ اوباما کے بقول ٹی ٹی آئی پی سے امریکہ اور یورپی یونین کے مابین تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہوجائیں گے۔ تاہم نہ صرف جرمنی بلکہ یورپ کے دیگر ممالک میں بھی اس تناظر میں تحفظات پائے جاتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT