Saturday , October 20 2018
Home / عرب دنیا / انسانی بنیادوں پر امداد کیلئے فرانس کے وزیر خارجہ کا دورہ عراق

انسانی بنیادوں پر امداد کیلئے فرانس کے وزیر خارجہ کا دورہ عراق

بغداد 10 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) فرانس کے وزیر خارجہ نے آج کہا کہ ان کا ملک عراق میں بے گھر ہوئے ہزاروں افراد کو امداد ہونچانے بین الاقوامی کوششوں کا حصہ بننے کو تیار ہے ۔ انہوں نے عراق کی حکومت پر زور دیا کہ وہ عسکریت پسندوں کے خلاف متحد ہوجائے ۔ عراق کے کارگذار وزیر خارجہ حسین الشہرستانی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر خارجہ فرانس لارینٹ فیبیاس نے کہا کہ ان کے دورہ کا مقصد شمالی عراق میں انسانی بنیادوں پر امداد کو وسعت دینا ہے جہاں ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ انہوں نے عراق کے وزیر اعظم نوری المالکی سے بھی اس موقع پر ملاقات کی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT