Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / انسانی تجارت کے تدارک پر حکومت امریکہ کی اہم توجہ

انسانی تجارت کے تدارک پر حکومت امریکہ کی اہم توجہ

ساوتھ ایشیاء ریجنل کانفرنس سے امریکی قونصل جنرل کتھیرائین ہڈا اور دیگر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 7 اپریل (سیاست نیوز) امریکی قونصل جنرل متعینہ حیدرآباد کتھیرائن ہڈا نے آج کہا کہ انسانوں کی تجارت کا تدارک کرنا حکومت امریکہ کیلئے بہت اہم ہے۔ انسانوں کی تجارت کے تدارک کے موضوع پر حیدرآباد میں منعقد ہورہی دو روزہ ساؤتھ ایشیاء ریجنل کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ یہاں حیدرآباد میں اس سلسلہ میں کی جارہی کاوشوں اور کمیونٹی سپورٹ کو دیکھ کر متاثر ہوئی ہیں۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے پرجوالا چیف فنکشنری سنیتا کرشنانا نے کہا کہ انسانوں کی تجارت انسانوں کی جانب سے پیدا کی گئی تباہی ہے اور اسے نہ صرف ہندوستان بلکہ ساری دنیا میں آسانی سے روکا جاسکتا ہے۔ اس مسئلہ پر ہماری اجتماعی خاموشی بھی ایک طرح سے جرم کے مترادف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ساوتھ ایشیاء ریجنل کانفرنس اس جرم کو روکنے کے امکانات کی ایک منفرد مثال ہے اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس کانفرنس سے ابھرنے والے ہر پلان سے نہ صرف خاموشی ٹوٹے گی بلکہ اس جرم کو ختم کرنے کے سلسلہ میں بیداری بھی پیدا ہوگی۔ پرجوالا حیدرآباد کی ایک اہم اینٹی۔ ٹریفکنگ تنظیم ہے جس کی جانب سے امریکی قونصلیٹ جنرل حیدرآباد اور کیتھولک ریلیف سرویسیس کے اشتراک سے حیدرآباد میں 7 اور 8 اپریل کو اس مسئلہ پر دو روزہ ساؤتھ ایشیاء ریجنل کانفرنس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT