Saturday , November 25 2017
Home / جرائم و حادثات / انسانی حقوق تنظیم کی آڑ میں غیر سماجی سرگرمیوں کا شاخسانہ

انسانی حقوق تنظیم کی آڑ میں غیر سماجی سرگرمیوں کا شاخسانہ

چیرمین انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن محمد سعادت گرفتار ، پی ڈی ایکٹ نافذ
حیدرآباد /12 اگست ( سیاست نیوز ) انسانی حقوق تنظیم کی آڑ میں غیر سماجی سرگرمیوں کو انجام دینے والے شخص کے خلاف پولیس نے انسداد غنڈہ گردی ایکٹ کو عائد کردیا ہے ۔ سائبرآباد پولیس کمشنر مسٹر سی وی آنند نے احکامات جاری کرتے ہوئے محمد سعادت احمد عرف سعادت ساکن سورام کالونی متوطن راجم پیٹ سنگاریڈی ضلع میدک کے خلاف پی ڈی ایکٹ لاگو کردیا ۔ 34 سالہ سعادت نے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن قائم کی تھی اور ہیومن رائٹس وائس کے نام سے ایک میگزین بھی چلایا کرتا تھا ۔ خود کو انسانی حقوق تنظیم کا چیرمین قرار دیتے ہوئے سعادت مختلف معاملات میں ملوث ہے ۔ سائبرآباد پولیس کے مطابق 9 مقدمات میں ملوث پایا گیا اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کو پولیس نے انجام دیا تھا ۔ سائبرآباد پولیس کے مطابق اس کی مجرمانہ سرگرمیوں میں جبراً وصولی ، خواتین کے جذبات سے استحصال ، دھوکہ دہی ، امن و سلامتی کیلئے خطرہ اس کی سرگرمیاں عوام کیلئے خوف کا باعث بن چکی تھی ۔ قطب اللہ پور شاہ پور نگر جیڈی میٹلہ اور ڈنڈیگل کے علاقہ کے عوام اس کی سرگرمیوں سے خوف کا شکار تھے ۔ سائبرآباد پولیس کمشنر نے سعادت کی مجرمانہ تاریخ اور سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے انسداد غنڈہ گردی ایکٹ ( پی ڈی ایکٹ ) کے تحت اس کے خلاف کارروائی انجام دی ۔

TOPPOPULARRECENT