Tuesday , December 11 2018

انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں یوروپی ممالک بھی ذمہ دار : ایمنسٹی

لندن ،12 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے لیبیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذمہ دار یوروپی یونین کو بھی ٹھہرایا ہے ۔ انسانی حقوق کی اس بین الاقوامی تنظیم کی یوروپی شاخ کے سربراہ جان ڈال ہوئیزن کے مطابق یوروپی ممالک کا ہدف ہے کہ یوروپ کا رخ کرنے والے تارکین وطن کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو بحیرہ روم پار کرنے ہی نہ دیا جائے ۔ اس کے لیے یوروپی ادارہ لیبیا میں حکام کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرتے ہیں تاکہ مہاجرین کی کشتیاں سمندر میں ہی روک لی جائیں اور ان میں سوار افراد کو حراست میں لے لیا جائے ۔ ڈال ہوئیزن کے مطابق اس جرم میں یوروپی یونین کے رکن ممالک بھی شریک ہیں۔ لیبیا میں اس وقت زائدا ز 20,000 افراد مختلف حراستی مراکز میں بند ہیں اور انہیں جبری مشقت، تشدد اور استحصال کا سامنا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT