Sunday , November 19 2017
Home / پاکستان / ’انسان کابچہ بن ‘ گلوکار کی سرزنش

’انسان کابچہ بن ‘ گلوکار کی سرزنش

عاطف اسلم نے پروگرام روک کر لڑکی کو ہراسانی سے بچالیا
کراچی ۔16جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنے شو کے دوران بعض افراد کی طرف سے اپنی ایک خاتون مداح کو ہراسانی سے بچانے کیلئے کچھ دیر کیلئے پروگرام روک دیا ۔ یہ واقفہ ہفتہ کو پیش آیا جب ’’پہلی نظر میں‘‘ کے شہرت یافتہ 33 سالہ ہٹ گلوکار اپنا پروگرام پیش کررہے تھے۔ اس دوران آصف نے اپنا ہاتھ لہراتے ہوئے موسیقاروں کو موسیقی روک دینے کی ہدایت کی جب انھوں نے غور کیا کہ چند افراد کا ایک گروپ وہاں پہلی صف میں بیٹھی ہوئی ایک لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کررہا تھا ۔ عاطف اسلم فوراً پہلی صف میں پہونچ گئے اور سختی کے ساتھ لڑکوں سے کہاکہ وہ لڑکی کو ہراساں نہ کریں۔ پروگرام میں شامل چند افراد کی طرف سے یوٹیوب پر پوسٹ کردہ ایک ویڈیو کلب دکھایا گیا ہے جس میں عاطف اسلم برہمی کے ساتھ ان لڑکوں سے پوچھ رہے تھے کہ ’’آیا تم نے کبھی کسی لڑکی کو نہیں دیکھا ہے؟ ‘‘انھوں نے لڑکوں سے کہا کہ ’’آپ کی ماں یا بہن بھی یہاں ہوسکتی ہیں؟‘‘ ۔ شریر لڑکوں کو سخت وارننگ دینے کے بعد اس گلوکار نے لڑکی کو اسٹیج پر پہونچادیا اور منتظمین کو وہاں اس کیلئے جگہ بنانے کی خواہش کی عاطف نے شو دوبارہ شروع کرنے سے قبل بچوں کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ’’انسان کابچہ بن ‘‘ ۔

TOPPOPULARRECENT