Monday , December 18 2017
Home / Top Stories / انسان کا بچہ بن: عاطف اسلم نے مبینہ چھیڑچھاڑ کا شکار لڑکی کوبچانے کے لئے کنسرٹ روک دیا

انسان کا بچہ بن: عاطف اسلم نے مبینہ چھیڑچھاڑ کا شکار لڑکی کوبچانے کے لئے کنسرٹ روک دیا

کراچی: پاکستانی گلوکار عاطف اسلم جو یہاں اپنے کنسرٹ کے لئے ائے تھے‘ اپنی خاتون مدح جس کے ساتھ چند بدمعاش مبینہ چھیڑ چھاڑ کررہے تھے کو بچانے اپنا لائیو کنسرٹ روک دیا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیاجب پہلی نظر میں گیت سے شہرت حاصل کرنے والے 33سالہ گلوکار اپنے مداحوں کے لئے ان پسندیدوں گیت مالا لیکر ہفتہ کے رو ز اسٹیج پر پہنچے۔کراچی میں ہفتہ کی شب ایٹ2017کنسرٹ منعقدکیاگیاتھا۔

جیو نیوز کے مطابق اسلم نے بدمعاشوں سے لڑکی کو بچانے کے بعد پروگرام کی شروعات کے لئے کچھ وقت لیا۔کراچی اس قسم کے کنسٹرٹ کے لئے مشہور ہے

جہاں مقامی او ربین الاوامی ستاروں کو بلایاجاتا ہے ‘ تاہم کچھ سالوں سے اس قسم کے پروگرام کم ہی ہوئے ہیں۔اس پروگرام میں عاطف اسلم کے ساتھ عابدہ پروین اسٹیج پر تھیں۔عاطف اسلم جب اسٹیج پرایک بجے قریب پہنچے تک ماحول گرم تھا۔پ

روگرام کے دوران ‘ بدمعاش نوجوانوں کا ایک ہجوم جو پہلی لائن میں کھڑا تھا ‘ مبینہ طور پر ایک لڑکی کو ہراساں کرتا دیکھائی دیا۔
واقعہ کا احساس ہونے کے بعد‘ عاطف اسلم اسٹیج کے کنارے پہنچ کر نوجوانوں کو نصیحت کی ۔شودوبارہ شروع کرنے سے قبل عاطف نے بدمعاش نوجوانوں کو ڈانٹتے ہوئے کہاکہ’’ تم نے کبھی لڑکی نہیں؟ عاطف ویڈیو میں نوجوانوں سے غصہ میں بات کرتے دیکھئے دے رہے ہیں جو یوٹیوب پر وائرل ہوا ہے ۔ ’’ تمہاری ماں بہن بھی وہاں ہوسکتی ہے۔

انہو ں نے مزیدکہاکہ ’’ انسان کا بچہ بن‘‘۔ مذکورہ بدمعاش نوجوانوں کو انتباہ دیتے ہوئے ‘ گلوکار نے لڑکی کو اسٹیج پر کھینچ کر ‘ منتظمین سے لڑکی کو متبادل جگہ فراہم کرنے کو کہا۔

بانسرس اسٹیچ پر آکر لڑکی کو محفوظ مقام پرپہنچانے کاکام کیا۔منتظمین نے پروگرام کو ’’ صرف فیملی‘‘ قراردیتے ہوئے اس کی تشہیرکی تھی جو غلط ثابت ہوا۔ تاہم منتظمین نے واقعہ پر اب تک کسی قسم کا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT