Thursday , December 13 2018

انسدادِ دہشت گردی 10 کروڑ ڈالرز کا سعودی عطیہ

نیویارک 14 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) میں منعقدہ تقریب میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بین کی مون بھی موجود تھے ۔ سعودی عرب نے دنیا بھر میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کے بین الاقوامی مرکز برائے انسداد دہشت گردی (آئی سی سی ٹی) کو دس کروڑ ڈالرز کا عطیہ دیا ہے۔امریکہ میں متعین سعودی سفیرعادل الجبیر نے اقوام متحدہ (نیویارک) میں منع

نیویارک 14 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) میں منعقدہ تقریب میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بین کی مون بھی موجود تھے ۔ سعودی عرب نے دنیا بھر میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کے بین الاقوامی مرکز برائے انسداد دہشت گردی (آئی سی سی ٹی) کو دس کروڑ ڈالرز کا عطیہ دیا ہے۔امریکہ میں متعین سعودی سفیرعادل الجبیر نے اقوام متحدہ (نیویارک) میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران اپنے ملک کی جانب سے یہ رقم عطیہ کی ہے۔ تقریب میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بین کی مون بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سعودی سفیر نے کہا کہ ”دہشت گردی ایک برائی ہے اور اس کا عالمی کوششوں کے ذریعے دنیا سے خاتمہ کیا جانا چاہیے”۔ انھوں نے کہا کہ ”دنیا میں آئی سی سی ٹی ہی واحد مرکز ہے جس کو دہشت گردی سے نمٹنے کا عالمی اختیار حاصل ہے”۔اقوام متحدہ میں متعین سعودی سفیر عبداللہ المعلمی نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT