Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / انسداد آتشزدگی واقعات پر شعور بیداری مہم،محکمہ فائر سرویس تلنگانہ کے اقدامات

انسداد آتشزدگی واقعات پر شعور بیداری مہم،محکمہ فائر سرویس تلنگانہ کے اقدامات

حیدرآباد ۔ 21 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : محکمہ تلنگانہ فائر سرویس نے ریاست تلنگانہ میں اتفاقی طور پر پیش آنے والے آتشزدگی کے حادثات پر قابو پانے ضروری اقدامات کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے اور اس سلسلہ میں سرکاری اور خانگی دفاتر میں احتیاطی اقدامات برتنے اور استعمال کئے جانے والے اشیاء سے متعلق عہدیداروں میں شعور بیدار کرنے پر غور اور تمام محکمہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس کی تجویز رکھتا ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق صنعتوں کی بہ نسبت دفاتر میں آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے ۔ اور دفاتر میں پیش آنے والے آتشزدگی کے حادثات کی اکثریت الکٹرک شاک سرکٹ کی اہم وجوہات ہیں ۔ برقی کے استعمال میں اضافہ ، کیپاسٹی کے لحاظ سے کیبل کا عدم استعمال ، ناقص کیبل کا استعمال ، 10 سال سے زائد کیبل کا استعمال اور کیبل میں جوائنٹوں کی اکثریت جیسی وجوہات کے نتیجہ میں الکٹرک شاک سرکٹ کے ذریعہ آتشزدگی کے واقعات پیش آرہے ہیں ۔ جس پر قابو پانے کے لیے محکمہ فائر سرویس کے عہدیداروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر اقدامات کی مساعی جاری ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT