Wednesday , December 19 2018

انسداد تیز رفتار گاڑی کے لیے شعور بیداری مہم

کے بی آر پارک میں سینکڑوں نوجوانوں کا عہد ، جناب خلیق الرحمن کا خطاب

کے بی آر پارک میں سینکڑوں نوجوانوں کا عہد ، جناب خلیق الرحمن کا خطاب
حیدرآباد۔/11ستمبر، ( سیاست نیوز) نوجوانوں میں تیز رفتار گاڑیاں چلانے کے رجحان کو تبدیل کرنے کی غرض سے’ یوتھ اگیسنٹ اسپیڈ ‘ کی جانب سے شعور بیداری مہم چلائی جارہی ہے اور آج شام کے بی آر پارک بنجارہ ہلز کے قریب سینکڑوں نوجوانوں نے اس موقع پر عہد کیا کہ وہ بے راہ روی سے گاڑیاں نہیں چلائیں گے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر مسٹر خلیق الرحمن کی جانب سے گزشتہ تین سال سے شعور بیداری مہم چلائی جارہی ہے جس میں سینکڑوں نوجوانوں کو تیز رفتار گاڑیاں چلانے کے سنگین نتائج سے واقف کروانے کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ سال 2011ء میں ہندوستان کے سابق کپتان محمد اظہر الدین کے فرزند محمد ایاز الدین اور مسٹر خلیق الرحمن کے فرزند محمد اجمل آوٹر رنگ روڈ عثمان ساگر کے قریب سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئے تھے۔ اس حادثہ کے بعد مسٹر خلیق الرحمن نے نوجوانوں میں تیز رفتار سے گاڑیاں چلانے کے خلاف شعور بیداری مہمYouth Against Speed کا آغاز کیا تھا اور مختلف کالجس و اسکولس میں وقفہ وقفہ اس سلسلہ میںکئی نوجوانوں کو آگاہ کیا جارہاہے ۔ کے بی آر پارک کے قریب منعقدہ شعور بیداری مہم میں نوجوانوں کی جانب سے حلف لئے جانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسٹر خلیق الرحمن نے بتایا کہ ملک بھر میں تیز رفتاری سے گاڑی چلانے کے سبب کئی نوجوان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اس لئے نوجوانوں کو تیز رفتار گاڑی چلانے کے سنگین نتائج کے بارے میں واقف کروانا ضروری ہے کیونکہ نوجوان ملک و قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ تین سال سے جاری شعور بیداری مہم کے مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں اور کئی نوجوان اس کاز کیلئے رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کررہے ہیں جو خوش آئند ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کی شعور بیداری مہم ملک کے مختلف مقامات پربھی شروع کی جائے گی تاکہ تیز رفتار گاڑیاں چلانے والے نوجوا ن اس طرح کی بے راہ روی سے اجتناب کرسکیں۔

TOPPOPULARRECENT