Wednesday , December 12 2018

انسداد جرائم میں سی سی کیمرے معاون: مہیش مرلی دھر بھگوت

حیدرآباد ۔ 6 جنوری (سیاست نیوز) جرائم کی روک تھام پر قابو پانے اور مجرموں کی بروقت گرفتاری اور جرائم کی یکسوئی میں سی سی ٹی وی کیمرے اہم کردار ادا کررہے ہیں اور کمیونٹی پولیسنگ کی پالیسی کے تحت یہ کیمرے قیام امن اور شہریوں کے تحفظ میں اہم رول ادا کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر رچہ کنڈہ مسٹر مہیش مرلی دھر بھگوت نے کیا۔ انہوں نے آج یہاں یادادری زون میں کمیونٹی سی سی ٹی وی کیمروں کے بڑے پراجکٹ کا افتتاح انجام دیا اور 332 کیمروں کی تنصیب عمل میں لائی گئی۔ اس پراجکٹ سے ضلع یادادری ریاست کا پہلا ضلع بن گیا ہے جہاں 16 منڈلوں کے 17 پولیس اسٹیشنوں کے کمیونٹی پولیسنگ سی سی ٹی وی کیمروں سے جوڑ دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آلیر منڈل کے 14 دیہاتوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب عمل میں لائی گئی ہے اور یہ ریاست کا پہلا منڈل ہے جس میں ہر دیہات کو کمیونٹی پولیسنگ کے تحت جوڑ دیا گیا ہے۔ اس پروگرام میں مقامی رکن اسمبلی رکن پارلیمنٹ و اعلیٰ پولیس عہدیدار موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT