Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / انسداد دہشت گردی تعاون پر ہند ۔ امریکہ کوشش : رچرڈ ورما

انسداد دہشت گردی تعاون پر ہند ۔ امریکہ کوشش : رچرڈ ورما

ویلنگٹن 24 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ نے آج واضح کیا کہ وہ انسداد دہشت گردی تعاون میں بہتری کیلئے ہندوستان کے ساتھ کام کر رہا ہے ۔ امریکہ نے کہا کہ لشکرطیبہ ‘ جئیش محمد ‘ ڈی کمپنی اور حقانی نیٹ ورک کو روکنے یا ان کے اثر کو کم کرنے جامع اقدامات کی ضرورت ہے ۔ امریکی سفیر برائے ہند رچرڈ ورما نے یہ واضح کیا کہ ہندوستان اور امریکہ انسداد دہشت گردی تعاون کو باہمی تعلقات میں اہمیت دینے کے پابند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ عرصہ میں ان کے ملک نے القاعدہ اور آئی ایس آئی ایل جیسی تنظیموں کو روکنے کیلئے عالمی اتحاد کی قیادت کی ہے ۔ انہوں نے ڈیفنس سروسیس اسٹاف کالج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر اوباما اور وزیر اعظم نریندر مودی نے دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں اور انفرا اسٹرکچر کو ختم کرنے اور دہشت گرد نیٹ ورکس اور ان کی فینانسنگ کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ انہوں نے فیکلٹی ارکان اور طلبا کے ساتھ ہند ۔ امریکہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ۔

TOPPOPULARRECENT