Thursday , August 16 2018
Home / دنیا / انسداد دہشت گردی دھاوے میں چار مشتبہ افراد گرفتار

انسداد دہشت گردی دھاوے میں چار مشتبہ افراد گرفتار

لندن ۔ 19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ کے عہدیداروں نے چار افراد کو جو مبینہ طور پر برطانیہ میں دہشت گرد حملوں کی سازش کررہے تھے، گرفتار کرلیا۔ ان میں سے تین کی عمریں 22، 36 اور 41 سال ہیں۔ انہیں شیفیلڈ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ چوتھا 31 سالہ شخص چیسٹرفیلڈ سے گرفتار کیا گیا۔ محکمہ سراغ رسانی زیرقیادت منصوبہ بند دھاوے میں انسداد دہشت گردی پولیس اسکواڈ برائے شمال مشرق بھی شامل تھا۔ مقامی افراد نے ان کی سرگرمیوں کے بارے میں شکوک و شبہات ظاہر کئے تھے۔ ہم مقامی افراد سے چوکس رہنے کی اپیل کرتے ہیں اور اس اطلاع کیلئے ان کے شکرگذار ہیں لیکن انہیں دہشت زدہ نہیں ہونا چاہئے۔ تمام چار افراد کو شبہ کی بناء پر گرفتار کیا گیا ہے۔ مبینہ طور پر وہ دہشت گرد حملوں کی تیاری میں مصروف تھے ان کی گرفتاری برطانیہ کے انسداد دہشت گردی قانون 2000ء کے تحت عمل میں آئی ہے۔ پولیس اسٹیشن میں ان سے تفتیش جاری ہے اور گرفتار افراد کے قیامگاہوں کی تلاشی بھی لی جارہی ہے۔

 

جاپان میزائل دفاعی نظام میں شمالی کوریا کے خلاف اضافہ کا خواہاں
ٹوکیو۔ 19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت جاپان نے آج امریکی فوج کے زمینی میزائل دخل اندازی نظام کے جاپان میں قیام کی منظوری دیدی۔ اس طرح شمالی کوریا کی سنگین اور واضح دھمکیوں کے خلاف اپنے حفاظتی نظام میں اضافہ کیا۔ شمالی کوریا کی حکومت نے جاریہ سال جاپان پر دو میزائل حملے کئے تھے اور اسے غرق کردینے کی دھمکی دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT