Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / انسداد دہشت گردی نظام قائم کرنے ہند۔مالدیپ مذاکرات

انسداد دہشت گردی نظام قائم کرنے ہند۔مالدیپ مذاکرات

نئی دہلی ۔14مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) عسکریت پسند تنظیموں جیسے دولت اسلامیہ کی جانب سے شہریوں کو بنیاد پر بنانے کی کوششوں کے بارے میں مالدیپ نے آج کہا کہ ہندوستان کیساتھ باہمی انسداد دہشت گردی نظام قائم کرنے کیلئے مذاکرات جاری ہیں تاکہ دونوں ممالک مشترکہ طور پر اس لعنت کا مقابلہ کرسکیں ۔  وزیر خارجہ مالدیپ علی نصیر محمد جو معتمد خارجہ ہندوستان ایس جئے شنکر سے ہفتہ کے دن دونوں مسائل پر بات چیت کریں گے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان ایک نظام کے قیام پر بات چیت جاری ہے ۔ یہ نظام مشترکہ ہوگا ۔مالدیپ کی صیانت اور سراغوں میں تعاون خاص طور پر باہمی ہوگا ۔ یہ ایک مسلسل تبادلہ خیال ہے ۔دونوں ممالک اس نظریہ پر تبادلہ کررہے ہیں کہ اس نظام کو کیسے کارکرد بنایا جایا ‘ ہمیں تفصیلات پر مزید بات چیت کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مالدیپ اور ہندوستان بنیاد پرستی روکنے میں مشترکہ دلچسپی رکھتے ہیں ۔ انسداد دہشت گردی کے ذریعہ ایسے مسائل کی یکسوئی ہوسکتی ہے ۔ مالدیپ کے سفیر برائے ہندوستان احمد محمد نے کہا کہ حکومت ہند اور حکومت مالدیپ کے درمیان سرحد پار نظام کے قیام کیلئے بات چیت ہورہی ہے ‘ ہم جلد ہی یہ نظام قائم کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT