Saturday , June 23 2018
Home / دنیا / انسداد دہشت گردی گرفتاریوں کی ریکارڈ تعداد

انسداد دہشت گردی گرفتاریوں کی ریکارڈ تعداد

لندن ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں دہشت گردی سے متعلق گرفتاریوں کی تعداد گذشتہ سال روزانہ کم از کم ایک گرفتاری ہونے کے بعد ریکارڈ تعداد کو پہنچ گئی۔ اسکاٹ لینڈ کے اعلیٰ سطحی انسداد دہشت گردی عہدیدار نے آج کہا کہ میٹرو پولیٹن پولیس اسسٹنٹ کمشنر مارک رولی کے بموجب 338 مشتبہ افراد 2014-15ء میں گرفتار کئے گئے جن کی 11 فیصد تعداد خواتین ا

لندن ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں دہشت گردی سے متعلق گرفتاریوں کی تعداد گذشتہ سال روزانہ کم از کم ایک گرفتاری ہونے کے بعد ریکارڈ تعداد کو پہنچ گئی۔ اسکاٹ لینڈ کے اعلیٰ سطحی انسداد دہشت گردی عہدیدار نے آج کہا کہ میٹرو پولیٹن پولیس اسسٹنٹ کمشنر مارک رولی کے بموجب 338 مشتبہ افراد 2014-15ء میں گرفتار کئے گئے جن کی 11 فیصد تعداد خواتین اور 17 فیصد تعداد 20 سال سے کم عمر نوجوانوں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن میں گرفتاریوں کی تعداد کے بارے میں یہ کہا جاسکتا ہیکہ یہ غیرمعمولی واقعہ ہے۔ دہشت گردی کا حلیہ تبدیل ہورہا ہے۔ ہم 5 یا 10 سال قبل اس کا تصور بھی نہیں کرسکتے تھے۔ گروہ واری جرائم ضرور ہوتے تھے۔ نوجوان ان جرائم میں ماخوذ بھی ہوتے تھے۔ خاص طور پر جو لوگ تاریخی اعتبار سے ناانصافیوں کا شکار ہوتے تھے، ایسے جرائم کا ارتکاب کرتے تھے، لیکن اب وہی دہشت گردی پر مائل ہورہے ہیں۔ تازہ ترین گرفتاریوں کے اعتبار سے 33 فیصد اضافہ اور افرادی اعتبار سے 254 کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ اپریل 2014ء تک کا ریکارڈ ہے۔

TOPPOPULARRECENT