Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / انسداد غربت پروگرام میں آندھرا بینک کا تعاون

انسداد غربت پروگرام میں آندھرا بینک کا تعاون

مدور۔5فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر سی دھننجیا ڈپٹی جنرل منیجر آندھرا بینک ورنگل زون نے ادعا کیاکہ ریاست آندھراپردیش سے غربت کے مکمل خاتمہ و انسداد غربت پروگرام کو کامیابی کیساتھ ہمکنار کرنے میں آندھرا بینک کا نمایاں کردار رہا ہے ۔ بینک انتظامیہ نے اپنی آمدنی کے 40% حصہ مختلف خود روزگار اسکیمات کیلئے مختص کرتے ہوئے بیروزگار نوجو

مدور۔5فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر سی دھننجیا ڈپٹی جنرل منیجر آندھرا بینک ورنگل زون نے ادعا کیاکہ ریاست آندھراپردیش سے غربت کے مکمل خاتمہ و انسداد غربت پروگرام کو کامیابی کیساتھ ہمکنار کرنے میں آندھرا بینک کا نمایاں کردار رہا ہے ۔ بینک انتظامیہ نے اپنی آمدنی کے 40% حصہ مختلف خود روزگار اسکیمات کیلئے مختص کرتے ہوئے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کے وسیع مواقع فراہم کررہاہے ۔ وہ آج آندھرا بینک چیریال برانچ کے زیراہتمام قائم کئے گئے اے ٹی ایم سنٹر کا رسمی افتتاح انجام دے کر برانچ منیجر آر سنگایشور راؤ کی زیرصدارت منعقدہ تقریب کو خطاب کررہے تھے۔ مسٹر سی دھننجیا نے مزید بتایا کہ آندھرا بینک ورنگل زون جاریہ معاشی سال کے دوران زائد از 10ہزار کروڑ روپئے کی تجارت کرتے ہوئے دیگر قومیائے گئے بینکوں کی فہرست میں صف اول میں کھڑا ہے جو کہ عوام و سرمایہ دار طبقہ کے بھرپور تعاون سے ہی ممکن ہوسکا ہے ۔

انہوں نے مدور‘ چیریال ‘ بچنا پیٹھ کے مالدار طبقہ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا سرمایہ آندھرا بینک میں بھی مشغور کریں تاکہ مذکورہ شاخ کامیابی کے ساتھ عوام کی بہتر ڈھنگ سے خدمت کرسکیں ۔ ڈپٹی جنرل منیجر ورنگل زون نے مزید کہاکہ معاشی سال 2014-15ء کے دوران اضلاع ورنگل و کھمم میں مزید 10نئے شاخوں کو قائم کرنے کا منصوبہ ہے ۔ قبل ازیں مدور منڈل کے مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے ٹی آر ایس قائدمسٹر محمد کریم الدین کوثر کی قیادت میں مسٹر سی دھننجیا ڈپٹی جنرل منیجر آندھرا بینک ورنگل سے ملاقات کرتے ہوئے تحریری یادداشت پیش کی اور مطالبہ کیا کہ مدور منڈل مستقر پر بھی آندھرا بینک کی شاخ قائم کی جائے۔

TOPPOPULARRECENT