Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / انسٹی ٹیوٹ آف آنکولوجی ،راجیشور تیواری کے ہاتھوں ہیلپ ڈیسک اور کینسر ہیلپ لائن کا افتتاحMNJ

انسٹی ٹیوٹ آف آنکولوجی ،راجیشور تیواری کے ہاتھوں ہیلپ ڈیسک اور کینسر ہیلپ لائن کا افتتاحMNJ

حیدرآباد ۔ 25 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : سکریٹری ہیلت میڈیکل اینڈ فیملی ویلفیر راجیشور تیواری نے آج ایم این جے انسٹی ٹیوٹ آف آنکولوجی پر ایک ہیلپ ڈیسک اور کینسر ہیلپ لائن کا افتتاح کیا جو کہ ہیلپنگ ہینڈ فاونڈیشن کی ایک پہل ہے جس نے اس مقصد کے لیے اس ہاسپٹل کے ساتھ معاہدہ کیا ہے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر جیہ لتا ، ڈائرکٹر ایم این جے کینسر ہاسپٹلس اور دیگر ڈاکٹرس اور مسٹر مجتبیٰ حسن عسکری ، منیجنگ ٹرسٹی ہیلپنگ ہینڈ فاونڈیشن بھی موجود تھے ۔ یہ ہیلپ ڈیسک ایم این جے ہاسپٹل کے مریضوں کی طبی ضرورتوں پر توجہ دینے کے علاوہ انہیں طبی خدمات کے حصول میں مدد فراہم کرے گا ۔ یہ ہیلپ ڈیسک اس ہاسپٹل میں مریضوں میں اعتماد پیدا کرنے اور ان کے لیے طمانیت بخش طبی خدمات کی فراہمی میں اہم رول ادا کرے گا ۔ ابتداء میں 3 ہیلپ ڈیسکس قائم کئے جائیں گے جو روزانہ صبح 9 تا 5 بجے شام کام کریں گے ۔ مجتبیٰ حسن عسکری کے بموجب کینسر ہیلپ لائن پروگرام کا مقصد آنکولوجی اینڈ پلیٹیو کیر میں بہترین انٹرنیشنل کینسر پروٹوکولس لانا ہے جس سے کینسر کے مریضوں کو علاج میں مدد ہوگی ۔۔

TOPPOPULARRECENT