Wednesday , October 24 2018
Home / جرائم و حادثات / انسپکٹر پولیس کی خاتون سب انسپکٹر کے ساتھ ہوٹل میں رنگ رلیاں

انسپکٹر پولیس کی خاتون سب انسپکٹر کے ساتھ ہوٹل میں رنگ رلیاں

حیدرآباد ۔ 15 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : عاشق مزاج انسپکٹر کے ساتھ رنگ رلیاں منانے کے دوران خاتون سب انسپکٹر اپنے ہی شوہر کے ہاتھوں رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ۔ دونوں عاشق سب انسپکٹر اور انسپکٹر کسی تفریح پر نہیں بلکہ اسمبلی کی ڈیوٹی انجام دینے ورنگل اور کریم نگر سے شہر آئے ہوئے تھے ۔ دونوں کے رہنے کا انتظام الگ الگ مقامات پر تھا تاہم کریم نگر

حیدرآباد ۔ 15 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : عاشق مزاج انسپکٹر کے ساتھ رنگ رلیاں منانے کے دوران خاتون سب انسپکٹر اپنے ہی شوہر کے ہاتھوں رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ۔ دونوں عاشق سب انسپکٹر اور انسپکٹر کسی تفریح پر نہیں بلکہ اسمبلی کی ڈیوٹی انجام دینے ورنگل اور کریم نگر سے شہر آئے ہوئے تھے ۔ دونوں کے رہنے کا انتظام الگ الگ مقامات پر تھا تاہم کریم نگر تھری ٹاون انسپکٹر سوامی اور ورنگل سے تعلق رکھنے والی سب انسپکٹر راجیہ لکشمی مبینہ طور پر ایک ہی کمرے میں دستیاب ہوئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ان دونوں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی سے قبل انہیں ڈی آئی جی آفس طلب کرلیا گیا ہے اور موجودہ خدمات سے فوری طور پر ہٹادیا گیا ۔ یہ واقعہ پولیس ڈپارٹمنٹ میں موضوع بحث بنا رہا اور اکثر عہدیداروں نے اس شرمسار واقعہ پر افسوس ظاہر کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ خاتون سب انسپکٹر اور انسپکٹر یکم نومبر اسمبلی بندوبست کے لیے شہر آئے تھے اور دونوں کے علحدہ علحدہ رہنے کا انتظام تھا ۔ انسپکٹر سوامی کے لیے لکڑی کا پل کے قریب ہوٹل دوارکا میں ٹھہرنے کا انتظام تھا اور خاتون سب انسپکٹر کے لیے برنداون ہوٹل عابڈس پر انتظام تھا ۔ تاہم رات تقریبا گیارہ بجے خاتون سب انسپکٹر کا شوہر اچانک نمودار ہوگیا اور اس نے راست اپنی بیوی کے کمرہ کا دروازہ کھٹکھٹایا ۔ تاہم ایک سے دو مرتبہ دروازہ کھٹکھٹانے پر صرف آواز آرہی تھی لیکن جب لکشمی نے دروازہ کھولا تو اس کی بیوی نائٹی پر تھی اور وہ اسے کمرے میں داخل ہونے سے روک رہی تھی اس دوران جب سنیل اندر داخل ہوا تو سوامی فرار ہوگیا ۔ ایک اندر ایک باہر کے دوران سوامی میڈیا کے کیمروں میں قید کرلیا گیا ۔ سنیل نے منصوبہ بند طریقہ سے میڈیا کو ساتھ لے کر مقامی پولیس کو باخبر کردیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق سنیل نے اپنی بیوی سے کہا تھا کہ وہ 16 یا 17 نومبر کے دن آئے گا لیکن اپنی بیوی کے کردار پر شبہ ہونے سے اس نے ایک دن قبل ہی دروازہ کھٹکھٹایا ۔ سنیل اور لکشمی کی شادی ایک سال قبل ہوئی تھی اور شادی کے بعد ہی سے سنیل کو اپنی بیوی کے کردار پر شبہ تھا ۔ ان دونوں سب انسپکٹر اور سرکل انسپکٹر کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔ سنیل نے اپنی بیوی کو پولیس ڈپارٹمنٹ کے لیے بدنما داغ قرار دیا ۔ عابڈس پولیس مصروف تحقیقات ہے تاہم انسپکٹر اور خاتون سب انسپکٹر نے الزامات کی تردید کی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT