Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / انسپکٹر پہاڑی شریف کا تبادلہ

انسپکٹر پہاڑی شریف کا تبادلہ

حیدرآباد۔25اگست ( سیاست نیوز) سائبر آباد پولیس کمشنر نے پہاڑی شریف کے پولیس انسپکٹر بھاسکر ریڈی کا خدمات کی انجام دہی میں مبینہ غفلت و لاپرواہی پر آج تبادلہ کردیا ۔ کالنگا راؤ پہاڑی شریف کے نئے انسپکٹر مقرر کئے گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ فیصل دیانی اور ساتھیوں کی جانب سے پہاڑی شریف کے ایک فارم ہاؤز میں لڑکی کی اس کے منگیتر کے روبرو اجتماعی عصمت ریزی کے واقعہ پر پرنٹ اور الکٹرانک میڈیا میں اطلاعات رسانی کے بعد خواتین کمیشن نے از خود نوٹ لیتے ہوئے رپورٹ طلب کی تھی ۔انسپکٹر بھاسکر ریڈی کے خلاف کئی شکایت منظر عام پر آئی ہیں ‘ اُن پر سیول تنازعات میں ملوث ہونے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT