Tuesday , July 17 2018
Home / شہر کی خبریں / انشورنس اداروں کو مزید مستحکم بنانے پر زور

انشورنس اداروں کو مزید مستحکم بنانے پر زور

انشورنس کمپنیوں کو خانگیانے کی تجویز کی مخالفت، کے وی وی ایس این راجو

حیدرآباد۔13مئی(سیاست نیوز) پبلک سیکٹر جنرل انشورنس نیشنلائزڈ ڈے کے موقع پر جنرل انشورنس یونین حیدرآباد کے قائدین نے مرکزی حکومت پر جنرل انشورنس کو خانگیانے کی کوشش کا الزام عائد کیا۔ آج یہاں قدیم پریس کلب حیدرآباد میںمنعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اے آئی آئی اے کے نائب صدر کے وی وی ایس این راجو نے کہاکہ جنرل انشورنس کے چار اداروں میں پچھلے چارسالوں میں 65ہزار کروڑ کا کاروبار ہونے کے باوجود حکومت مذکورہ چار اداروں کے حصص فروخت کررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سارے ملک میں آٹھ ہزار دفاتر پر مشتمل جنرل انشورنس کے چار ادارے نہ صرف صحافیوں کا انشورنس کرتی ہیںبلکہ گاڑیوں ،اور دیگر ضروری چیزوں پر انشورنس کاکام انجام دیتی ہیں۔ انہو ںنے کہاکہ منظم سازش کے تحت جنرل انشورنس کے ان اداروں کو خانگی کمپنیوںکے حوالے کرنے کی تجویز قابل مذمت ہے۔ ملک بھر میں ملازمین کا تقرر عمل میںلارہے ہیں اور ایسے میں مذکورہ اداروں کے حصص کی فروختگی جنرل انشورنس کے سرکاری اداروں سے جڑے سرکاری ملازمین کے ساتھ کھلواڑ ہوگا بلکہ عوام کو جو سرکاری سطح پر انشورنس میںمدد مل رہی ہے وہ بھی مدد بندہوجائے گی۔ حکومت کو جنرل انشورنس کے ان اداروں کو جو منافع دے رہے ہیںمزیدمستحکم بنانے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ مسٹر راجو نے کہاکہ 1971مئی 13کو جنرل انشورنس کو قومی درجہ فراہم کیاگیا تھا اورہر سال اسی روز ہم قومی انشورنس ڈے مناتے ہیں۔سالانہ تقریب کے طور پر جنرل انشورنس سے جڑے ادارو ں کی کارکردگی اور مسائل کو عوام کے روبرو پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ مسٹر اے نارائن رائو صدر حیدرایچ آر جی آئی ای اے‘ وائی سبا رائو جنرل سکریٹری ایچ آر جی آئی اے بھی اس موقع پر موجودتھے۔

TOPPOPULARRECENT