Tuesday , January 23 2018
Home / سیاسیات / انشورنس بل راجیہ سبھا کی سلیکٹ کمیٹی سے رجوع

انشورنس بل راجیہ سبھا کی سلیکٹ کمیٹی سے رجوع

نئی دہلی۔/14اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) اپوزیشن کے دباؤ میں آکر حکومت نے آج متنازعہ انشورنس بل کو راجیہ سبھا کی سلیکٹ کمیٹی سے رجوع کیا۔ جس کے لئے ایوان میں تحریک پیش کی گئی تھی جس کی وزیر مالیات ارون جیٹلی نے تائید کرتے ہوئے ارکان کو مطلع کیا کہ پیانل کو اس بل کی تفصیلات حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ آئندہ سیشن کے پہلے ہفتہ کے آخری روز

نئی دہلی۔/14اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) اپوزیشن کے دباؤ میں آکر حکومت نے آج متنازعہ انشورنس بل کو راجیہ سبھا کی سلیکٹ کمیٹی سے رجوع کیا۔ جس کے لئے ایوان میں تحریک پیش کی گئی تھی جس کی وزیر مالیات ارون جیٹلی نے تائید کرتے ہوئے ارکان کو مطلع کیا کہ پیانل کو اس بل کی تفصیلات حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ آئندہ سیشن کے پہلے ہفتہ کے آخری روز انہیں اپنی رپورٹ پیش کرنا ہوگی جو چندن مترا، مختار عباس نقوی اور جگت پرکاش ( بی جے پی)، آنند شرما ، بی کے ہری پرساد اور جے ڈی سیلم ( کانگریس) ، ستیش چندر مشرا ( بی ایس پی) کے سی تیاگی ( جے ڈی یو ) ڈیرک برائن ( ٹی ایم سی) وی میترین ( اے آئی اے ڈی ایم کے)، نریش گجرال ( شرومنی اکالی دل) ، رام گوپال یادو ( ایس پی) کلپترو داس ( بی جے ڈی ) پی راجیو ( سی پی آئی ایم ) اور راجیو چندر شیکھر ( آزاد ) پر مشتمل ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT