Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ’’انشورنس شعبہ میں اُبھرتے رجحانات‘‘ پر کل قومی سمینار

’’انشورنس شعبہ میں اُبھرتے رجحانات‘‘ پر کل قومی سمینار

حیدرآباد 21 مئی (پریس نوٹ) فیڈریشن آف تلنگانہ اینڈ آندھراپردیش چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیراہتمام ’’ہندوستانی بیمہ شعبہ میں اُبھرتے رجحانات‘‘ پر ایک قومی سمینار 23 مئی کو فیڈریشن ہاؤز ، ریڈہلز حیدرآباد پر منعقد ہوگا۔ مسٹر ٹی ایس وجئین چیرمین انشورنس ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھاریٹی مہمان خصوصی ہوں گے۔ مسٹر جی سرینواسن چیرمین و منیجنگ ڈائرکٹر نیو انڈیا انشورنس کمپنی لمیٹیڈ، مسٹر بھارگو داس گپتا سی ای او اینڈ ایم ڈی، آئی سی آئی سی آئی کولمبارڈ اور مسٹر راکیش جین سی ای او اینڈ ایم ڈی ریلائنس جنرل انشورنس اس سمینار میں کلیدی پریزنٹیشنس دیں گے۔

TOPPOPULARRECENT