انشورنس پالیسیوں سے عوام استفادہ کریں

جڑچرلہ /25 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جڑچرلہ بادے پلی چندرا گارڈن فنکشن ہال میں لائینس کلب جڑچرلہ کے زیر اہتمام دو روزہ عوام شعور بیداری کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔ اس کیمپ کا افتتاح وزیر صحت ڈاکٹر سی لکشما ریڈی کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس کیمپ میں مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اٹل پنشن انشورنس پالیسی اسکیم اور ’’ پردھان منتری یوجنا انش

جڑچرلہ /25 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جڑچرلہ بادے پلی چندرا گارڈن فنکشن ہال میں لائینس کلب جڑچرلہ کے زیر اہتمام دو روزہ عوام شعور بیداری کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔ اس کیمپ کا افتتاح وزیر صحت ڈاکٹر سی لکشما ریڈی کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس کیمپ میں مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اٹل پنشن انشورنس پالیسی اسکیم اور ’’ پردھان منتری یوجنا انشورنس پالیسی کو عوام تک پہونچنے کیلئے بنکوں کے منیجروں و اسٹاف کے ذریعہ ان انشورنس پالیسیوں سے استفادہ کیلئے مختلف بنکوں ککی جانب سے کاونٹرس کا نظم رکھا گیا ہے ۔ بنکوں کے عہدیداران حکومت ان انشورنس پالیسیوں کے فارمس پر کرکے عوام کو حکومت انشورنس پالیسیوں سے استفادہ کا موقع فراہم کررہے ہیں ۔ فی کس ایک فرد کیلئے سالانہ 12 روپئے ادا کرنے پر حادثاتی موت پر 2 لاکھ روپئے رقم حاصل ہوگی ۔ اس کے علاوہ ضعیف العمر 50 تا 70 سال عمر افراد کیلئے سالانہ 350 روپئے ادا کرنے پر حادثاتی یا قدرتی موت پر ان افراد کو دو لاکھ پریمیم پالیسی حاصل ہوگی ۔ ڈاکٹر سی لکشما ریڈی وزیر صحت نے اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے انشورنس بیمہ پالیسیوں سے عوام بھرپور استئفادہ حاصل کریں ۔ انہوں نے لائینس کلب جڑچرلہ کی جانب سے دو روزہ عوام شعور بیداری کیمپ کے انعقاد پر مسٹر پروین کمار صدر لائینس کلب ، پیران ماسٹر ، روی شنکر کو مبارکباد پیش کی ۔ لائنس جڑچرلہ کے عوامی خدمات کو بیحد تعریف کی ۔ انہوں نے لائنس کلب ممبرس سے اپیل کی کہ سوچھ بھارت حصہ لیتے ہوئے شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے مشورہ دیا ۔ انہوں نے عنقریب 100 بستر والا ہاسپٹل کے قیام کا وعدہ کیا ۔ اس ہاسپٹل کے ساتھ ساتھ ایک ( بلیڈ بنک ) کا قیام کا بھی تیقن دیا۔ اس موقع پر بی شیوار کمار صدر ضلع ٹی آر ایس ، نٹراج صدر لائنس کلب محبوب نگر زیڈ پی ٹی سی مسرز جیہ پردہ ، ایم پی پی مسرز وجئے لکشمی ، وائس پریسیڈ۔ٹ راملو ، حاجی محمد یوسف اسٹیٹ ٹی آر ایس جنرل سکریٹری ، کے یادیا صدر منڈل ٹی آر ایس جڑچرلہ محمد علیدانش ، روی شنکر ، محمد علیم ، عرفان شاہد ، محمد حفیظ ، عبداللہ اوماشنکر گوڑ و دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT