Saturday , May 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / انصاف نہ ہونے پر سرپنچ انسانی حقوق کمیشن سے رجوع

انصاف نہ ہونے پر سرپنچ انسانی حقوق کمیشن سے رجوع

نظام آباد۔22 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سماجی بائیکاٹ کے خلاف ایک سرپنچ نے انسانی حقوق کمیشن سے رجوع ہوتے ہوئے انصاف کرنے کا مطالبہ کیا۔ تفصیلات کے بموجب ضلع نظام آباد کے مینڈورہ منڈل میں ہسا پور کے سرپنچ جی ممتا کا تعلق دلت طبقہ سے ہے اور 8؍ جنوری کے روز مینڈورہ پولیس اسٹیشن میں شکایت کرتے ہوئے اراضی کے معاملہ میں شکایت درج کروائی تھی سرپنچ ممتااور ان ہی کے طبقہ مالا سنگم کے اراکین کے درمیان اراضی کے مسئلہ پر تنازعہ پیدا ہونے پر آرمور اے سی پی اور آرڈی او میں شکایت کرنے پر آرڈی او نے اس معاملہ پر پیروی کرتے ہوئے صلح کروایا تھا اور 11؍ جنوری کے روز دیہات میں تحقیق بھی کی گئی تھی اور 16؍ جنوری کو منڈل میں ایک ریالی دلت بھوجن ہوئی تھی اس بارے میں دیہاتیوں نے ان کے خلاف ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے سماجی بائیکاٹ کا اعلان کردیا تھا اور مینڈورہ پولیس اسٹیشن میں شکایت کے باوجود بھی سماجی بائیکاٹ پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا انصاف نہ ملنے پر سرپنچ ممتا نے انسانی حقوق کمیشن سے رجوع ہوتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ۔ اس بارے میں مینڈورہ پولیس سے دریافت کرنے پر سب انسپکٹر رویندر نے بتایا کہ اس روز شکایت کی گئی تھی اسی دن کیس درج کیا گیا تھا ہائی کورٹ کی جانب سے زیر التواء حاصل ہونے پر اس کیس کی تحقیق میں تاخیر کی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT