Sunday , June 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / انصاف کیلئے عدالت سے رجوع ہونے کی ضرورت

انصاف کیلئے عدالت سے رجوع ہونے کی ضرورت

مریال گوڑہ /15اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع نلگنڈہ کے آلیر میں جاریہ ماہ پانچ مسلم زیر دریافت نوجوانوں کی پولیس کے جانب سے ہلاکت کی تحقیقات کیلئے تشکیل دی گئی ایس آئی ٹی سے کیا۔ متوفی نوجوانوں کے ورثہ کو انصاف مل سکتا ہے ؟

مریال گوڑہ /15اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع نلگنڈہ کے آلیر میں جاریہ ماہ پانچ مسلم زیر دریافت نوجوانوں کی پولیس کے جانب سے ہلاکت کی تحقیقات کیلئے تشکیل دی گئی ایس آئی ٹی سے کیا۔ متوفی نوجوانوں کے ورثہ کو انصاف مل سکتا ہے ؟ مسلم تنظیموں اور انسانی حقوق تنظیموں اور سیکولر سیاسی جماعتیں سی بی آئی کے ذریعہ تحقیقات کروانے کا حکومت سے بار بار مطالبہ کیا لیکن ایس آئی ٹی کے ذریعہ تحقیاقتی ٹیم تشکیل دینے پر کئی شکل و شبہات پیدا ہو رہے ہیں ۔ حکومت کو چاہئے کہ اے آئی ٹی تحقیقات کو منسوخ کرکے سی بی آئی یا عدالتی تحقیقات کروائیں ۔ ان خیالات کا اظہار مفتی امان اللہ قاسمی جمعیت علماء نلگنڈہ نے کیا۔ انہوں نے متوفی نوجوانوں کے ارکان خاندان سے کہا کہ اس ہلاکت کیلئے عدالت سے رجوع ہونے سے انصاف کی امید کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کے عشرت جہاں فرضی انکاونٹر میں ان کے ارکان خاندان عدالت سے رجوع ہونے سے انصاف ملا اور قاتل خاطی عہدیداروں کو جیل کی سزا کاٹنی پڑی ۔ مسلمانوں کو عدالت پر یقین ہے ۔ وہاں مظلوموں کو انصاف مل سکتا ہے ۔ جمعیتہ العلماء متوفی نوجوانوں کے خاندان کا تعاون کرے گی ۔ انہوں نے سوامی گوڑ کے ریمارکس کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صدرنشین کونسل کے ایسے ریمارکس دستور کے خلاف ہے ۔ انہیں فوری معذرت خواہی کرنی چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT