Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / انضمام تینوں طرز کیلئے ایک کپتان کے حامی

انضمام تینوں طرز کیلئے ایک کپتان کے حامی

لاہور۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )پاکستان کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ٹسٹ ٹیم کے کپتان کو بالواسطہ طورپر ٹیم کی قیادت ایک ایسے کھلاڑی کیلئے چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے جو تینوں طرز میں ٹیم کی رہنمائی کرسکتا ہے۔پاکستانی ٹیم کے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مایوس کن دورے کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ مصباح اپنے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کرنے کیلئے بہترین موقف میں ہیں۔انضمام الحق نے کہا کہ میں نے کپتانی کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو کوئی مشورہ نہیں دیا لیکن میرا خیال ہے کہ اس ذمہ داری کیلئے وہ کھلاڑی مناسب ہے جو تینوں طرز میں قیادت کرسکے۔مصباح بہت ذہین کھلاڑی  ہیں اور وہ اپنے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کرنے کے لئے بہترین موڑ پر ہیں۔مصباح الحق کو اپنے ابتدائی برسوں میں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا تھاتاہم نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کا دورہ جہاں پاکستان کوٹسٹ میں بالترتیب2-0 اور3-0 سے وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

TOPPOPULARRECENT