Thursday , January 24 2019

انضمام حیدرآباد کے سرکاری جشن کیلئے تلنگانہ خطوط پر ایجی ٹیشن کی ضرورت : بی جے پی

حیدرآباد /15 ستمبر ( پی ٹی آئی ) بی جے پی کے ریاستی یونٹ کے صدر کے لکشمن نے ٹی آر ایس حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ حضور نظام کی سابق ریاست حیدرآباد کے انڈین یونین میں انضمام کا دانستہ طور پر جشن نہیں منارہی ہے اور اس مقصد کیلئے علحدہ ریاست تلنگانہ کے مطالبہ کیلئے چلائے گئے ایجی ٹیشن کے طرز پر ایک ایجی ٹیشن منظم کرنے کی ضرورت ہے ۔ ڈاکٹر کے لکشمن نے بی جے پی کے زیر اہتمام یہاں منعقدہ راؤنڈ ٹیبل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سوال کیا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ جو غیر منقسم آندھراپردیش میں 17 ستمبر کو انضمام کے دن سرکاری تقاریب منانے کی تائید کیا کرتے تھے اب اپنا موقف آخر کیوں تبدیل کئے ہیں ۔ لکشمن جنہوں نے یوم انضمام کا سرکاری سطح پر جشن منانے کا مطالبہ کرتے ہوئے یاترا منظم کی تھی آج کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ 17 ستمبر کو نظام آباد میں بی جے پی کے زیر اہتمام جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ بی جے پی نے الزام عائد کیا کہ ٹی آر ایس حکومت محض ووٹ بینک کی سیاست کی خاطر یوم انضمام کا سرکاری سطح پر جشن منانے سے پش و پیش کر رہی ہے ۔ بی جے پی نے نظام آباد میں منعقد شدنی جلسہ عام کیلئے آج ایک پوسٹر بھی جاری کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT