Thursday , June 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / انضمام کی مصباح الحق کی قیادت کو حمایت

انضمام کی مصباح الحق کی قیادت کو حمایت

کراچی ۔3جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے ٹیم کے سینئر بیٹسمین مصباح الحق کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں مشترکہ طور پر منعقد شدنی آئی سی سی ونڈے ورلڈ کپ 2015ء تک ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کے فیصلہ کی حمایت کی ہے ۔ انضمام الحق جنہوں نے 120ٹسٹ اور 378ونڈے مقابلوں میں پاکستانی ٹیم کی نمانندگی کی ہے کہا کہ مصباح اور نئے کوچ وقار یونس کی جوڑی ٹیم کیلئے بہتر نتائج حاصل کرے گی ۔2003تا 2007ء پاکستانی ٹیم کی قیادت کرنے والے انضمام الحق نے مزیدکہاکہ پی سی بی نے نہ صرف وقار یونس کو کوچ کیلئے منتخب کرنے اور آئندہ ورلڈ کپ تک کیلئے مصباح الحق کو کپتان بنانے کا اعلان کرتے ہوئے صحیح فیصلہ کیا ہے ۔ پاکستان کی یہ تاریخ رہی ہے کہ وقفہ وقفہ سے ٹیم کا کپتان تبدیل کیا جاتا ہے جب کہ وقار یونس نے بھی 2011ء میں شخصی وجوہات اور صحت کے مسائل کی بنیاد پر کوچ کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا ۔ 40سالہ مصباح الحق ایک نئی تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں جیسا کہ وہ عبدالحفیظ کردر‘ مشتاق محمد‘ عمران خان اور انضمام کے بعد طویل عرصہ کیلئے ٹیم کے کپتان ثابت ہورہے ہیں جیسا کہ انہوں نے 2010ء کے اواخر ٹسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالی ہے۔ انضمام میں خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ مصباح نے اب تک نہ صرف کھلاڑی بلکہ بحیثیت کپتان ٹیم کیلئے بہتر مظاہرہ کیا ہے ۔ کیونکہ جس وقت مصباح نے قیادت قبول کی اُس وقت ٹیم کے حالات مشکل ترین تھے ۔ انضمام کے بموجب کوچ اور کپتان کا طویل عرصہ تک موجود رہنا ٹیم کے حق میں بہتر ہوگا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT