Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / انفارمیشن ٹکنالوجی میں بنگلہ دیش سے تعاون ‘معاہدوں پر دستخط

انفارمیشن ٹکنالوجی میں بنگلہ دیش سے تعاون ‘معاہدوں پر دستخط

نئی دہلی ، 14جون(سیاست ڈاٹ کام) مرکزی کابینہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی قیاد ت میں منعقدہ میٹنگ میں اس مفاہمت عرضداشت کی جانکاری دی گئی ، جس پر ہندوستان اور بنگلہ دیش کے مابین پہلے ہی دستخط ہوچکے ہیں اور اس کا تعلق انفارمیشن ٹکنالوجی اور الیکٹرونکس کے شعبے میں ہند 150بنگلہ دیش کے مابین تعاون کو فروغ دینے سے ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ مفاہمتی عرضداشت پر حکومت ہند کے تحت الیکٹرونکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت اور بنگلہ دیش کی اطلاعاتی اور مواصلاتی ٹکنالوجی کے ڈویزن کے مابین اپریل 2017ء میں دستخط عمل میں آئے تھے ۔ یہ معاہدہ دو برسوں تک نافذ العمل رہے گا۔بعدازاں اس مفاہمتی عرضداشت کو باہمی اتفاق رائے سے طرفین کی تحریری منظوری کے ذریعے توسیع دی جاسکتی ہے ۔ طرفین کو یہ حق بھی حاصل ہوگا کہ وہ چھ مہینے کی پیشگی نوٹس دے کر اس معاہدے کو منسوخ بھی کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT