Sunday , January 21 2018
Home / شہر کی خبریں / انفراسٹرکچر کی تعمیر میںآسٹریلیا سے مدد کی خواہش: چندرا بابو

انفراسٹرکچر کی تعمیر میںآسٹریلیا سے مدد کی خواہش: چندرا بابو

حیدرآباد۔/17ستمبر، ( این ایس ایس ) آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے اپنی ریاست میں انفرااسٹرکچر پراجکٹوں ، سڑکوں اور ڈرینج نیٹ ورک کی تعمیر میں آسٹریلیا سے تعاون کی خواہش کی ہے۔ آسٹریلیا کے شہر برسبین کے میئر گراہم کورئیک کے زیر قیادت ایک وفد نے آج یہاں چندرا بابو نائیڈو سے چیف منسٹر کے کیمپ آفس پہنچ کر ملاقات کی جہ

حیدرآباد۔/17ستمبر، ( این ایس ایس ) آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے اپنی ریاست میں انفرااسٹرکچر پراجکٹوں ، سڑکوں اور ڈرینج نیٹ ورک کی تعمیر میں آسٹریلیا سے تعاون کی خواہش کی ہے۔ آسٹریلیا کے شہر برسبین کے میئر گراہم کورئیک کے زیر قیادت ایک وفد نے آج یہاں چندرا بابو نائیڈو سے چیف منسٹر کے کیمپ آفس پہنچ کر ملاقات کی جہاں مسٹر نائیڈو نے کہا کہ اس ریاست میں سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقع موجود ہیں۔ آندھرا پردیش قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور 1000 کلو میٹر طویل ساحلی پٹی بھی موجود ہے نیز دیگر ایسے کئی خصوصیات موجود ہیں جس کے صحیح استعمال کے ذریعہ زبردست آمدنی کے ذرائع پیدا کئے جاسکتے ہیں۔ مسٹر نائیڈو نے دنیا کے سب سے بڑے سولار پارک کے قیام کیلئے گذشتہ روز حکومت آندھرا پردیش کی طرف سے کئے گئے ایک سمجھوتہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان بھی انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ ایک ترقیافتہ ملک کی حیثیت سے اُبھر رہا ہے اور اس سے آندھرا پردیش کو بھی زبردست فائدہ حاصل ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT