Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / انفلوئنزا اور نمونیا سے بچنے کیلئے احتیاط کا مشورہ

انفلوئنزا اور نمونیا سے بچنے کیلئے احتیاط کا مشورہ

حیدرآباد 23 ستمبر (سیاست نیوز) دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد موسمی وباؤں انفلوئنزا اور نمونیا کی شکایات میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ ممتاز ماہر اطفال و سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نیلوفر ہاسپٹل ڈاکٹر پی سدرشن نے کہا ہے کہ ہندوستان میں بالخصوص بچے انفلوئنزا اور نمونیا جیسی وباؤں سے زیادہ متاثر ہوا کرتے ہیں۔ اِن وباؤں سے متاثر 13 فیص

حیدرآباد 23 ستمبر (سیاست نیوز) دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد موسمی وباؤں انفلوئنزا اور نمونیا کی شکایات میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ ممتاز ماہر اطفال و سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نیلوفر ہاسپٹل ڈاکٹر پی سدرشن نے کہا ہے کہ ہندوستان میں بالخصوص بچے انفلوئنزا اور نمونیا جیسی وباؤں سے زیادہ متاثر ہوا کرتے ہیں۔ اِن وباؤں سے متاثر 13 فیصد بچے دواخانوں میں شریک کئے جاتے ہیں اور ایک جائزہ رپورٹ کے مطابق اِن کے منجملہ 8 فیصد بچے دوران علاج فوت ہوجاتے ہیں۔ ڈاکٹر پی سدرشن نے کہاکہ موسم برسات اور سرما کے دوران بخار، کھانسی، سر درد، اعضاء شکنی کے علاوہ گلے میں خراش اور ناک سے پانی بہنا اِن وباؤں کی علامت ہے۔ بالعموم اندرون ایک ہفتہ بخار کم ہوجاتا ہے لیکن انفلوئنزا مہلک بھی ثابت ہوسکتا ہے جس سے تدارک کے لئے صحت و صفائی کا خاص خیال رکھنے کے علاوہ موسم برسات اور سرما کے آغاز سے قبل ٹیکہ اندازی بہتر ثابت ہوسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT