Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی درخواست پر برطانوی شہری کو ریڈ کارنر نوٹس

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی درخواست پر برطانوی شہری کو ریڈ کارنر نوٹس

نئی دہلی۔/19جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) انٹر پول نے 3,600 کروڑ مالیتی وی وی آئی پی چاپر مقامات میں درمیانی آدمی کا رول ادا کرنے والے ایک برطانوی شہری کے خلاف از سر نو ریڈ کارنر نوٹس جاری کردیا جبکہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے اس کے خلاف منی لانڈرنگ کا الزام عائد کیا ہے جس کی گذارش پر برطانوی شہری کرسٹائین مائیکل جیمس کے خلاف انٹرپول نے دوبارہ ریڈکارنر نوٹس جاری کی ہے۔قبل ازیں اس کیس میں سی بی آئی کی درخواست پر اسی نوعیت کی نوٹس جاری کی گئی تھی جوکہ ہیلی کاپٹرس معاملت کی تحقیقات کررہی ہے۔ سی بی آئی نے مجرمانہ سازش، دھوکہ دہی، غیر قانونی رشوت اور سرکاری عہدہ کا غلط استعمال کی بناء پر جیمس کی گرفتاری کا اصرار کیا تھا اور اس کا اتہ پتہ چلا کر ہندوستان کے حوالے کرنے پر زور دیا ہے تاکہ بعد تحقیقات یہاں کیس دائر کیا جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT