Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی چارج شیٹ میں محمد علی شبیر کا نام!

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی چارج شیٹ میں محمد علی شبیر کا نام!

حیدرآباد 24 اکٹوبر (سیاست نیوز) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے گوشت کے اکسپورٹر معین قریشی کے خلاف درج منی لانڈرنگ (رقمی خرد برد) مقدمہ میں دائر کردہ چارج شیٹ میں قائد اپوزیشن تلنگانہ قانون ساز کونسل محمد علی شبیر کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔ کانگریس لیڈر محمد علی شبیر نے معین قریشی سے کسی بھی طرح کے روابط کی تردید کی اور کہاکہ اُنھیں چارج شیٹ کے بارے میں کوئی علم نہیں۔ اُنھیں ایسی کوئی نوٹس موصول نہیں ہوئی۔ چارج شیٹ میں کہا گیا کہ محمد علی شبیر ایک تاجر ستیش کے ساتھ دہلی گئے اور معین قریشی کو خطیر رقم ادا کی۔ خصوصی جج اروند بھردواج نے پیر کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی چارج شیٹ پر کارروائی کرتے ہوئے معین قریشی کے خلاف 25 اکٹوبر کو پروڈکشن وارنٹ جاری کیا۔ وہ اِس وقت عدالتی تحویل میں ہے۔ محمد علی شبیر نے کہاکہ اگر انفورسنمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی نوٹس موصول ہو تو وہ اِس کی ایک نقل میڈیا کے حوالے کریں گے۔ اُنھیں جب بھی طلب کیا جائے، تحقیقات میں مکمل تعاون کریں گے۔ 200 کروڑ روپئے کے مائنس اینڈ منرل ٹریڈنگ کارپوریشن اسکام کی سی بی آئی تحقیقات کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT