Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / انفوسس کا فیصلہ سیاسی فتح: وائٹ ہائوز

انفوسس کا فیصلہ سیاسی فتح: وائٹ ہائوز

واشنگٹن۔ 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ٹرمپ انتظامیہ نے انفارمیشن ٹکنالوجی ادارے انفوسس کے آئندہ دو سال میں 10 ہزار امریکی ورکرس کو ملازمت فراہم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ وائٹ ہائوز نے اسے سیاسی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ امریکی حکومت کے موافق ترقی معاشی ایجنڈے کا نتیجہ ہے۔ انفوسس نے کل یہ اعلان کیا تھا کہ آئندہ دو سال یہ 10 ہزار امریکی شہریوں کو ملازمت فراہم کی جائے گی اور امریکہ میں 4 نئے سنٹرس قائم کئے جائیں گے تاکہ H1-B ویزا قواعد میں سختیوں سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹا جاسکے۔ وائٹ ہائوز کے ترجمان نینیو فیٹالوو نے کہا کہ انفوسس کا یہ فیصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ کمپنیاں امریکہ میں ازسرنو سرمایہ کاری کاررہی ہیں اور انٹیل، چارٹر کمیونکیشنس، ایکزان موبل نے بھی اسی طرح کے اعلانات کیئے اور وہ بھی ٹرمپ انتظامیہ کے موافق ترقی معاشی ایجنڈے کے مطابق ازسرنو سرمایہ کاری کا منصوبہ بنارہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT