Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / انفوسیس سی ای او وشال سکہ مستعفی،پراوین راؤ کو عبوری ذمہ داری

انفوسیس سی ای او وشال سکہ مستعفی،پراوین راؤ کو عبوری ذمہ داری

نئی دہلی، 18 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) وشال سکہ نے انفوسیس کے سی ای او کی حیثیت سے استعفا دے دیا ہے۔ وہ انفوسیس کے پہلے غیربانی سی ای او بنے تھے۔ بورڈ اور نامی گرامی بنانیان بہ قیادت این آر نارائنا مورتی کے درمیان کافی تلخی کے بعد وشال مستعفی ہوگئے اور کہا کہ انھیں جھوٹے، بے بنیاد، کینہ پرور اور مسلسل شخصی حملوں کا سامنا ہوا ہے۔ ہندستان کی دوسری سب سے بڑی سافٹ ویئر سرویسیس برآمدکنندہ کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ چیف آپریٹنگ آفیسر پراوین راؤ عبوری سی ای او بنیں گے اور انھوں نے جائزہ حاصل کرلیا ہے۔ 50 سالہ وشال جو سابق میں بڑی جرمن آئی ٹی کمپنی SAP کے ایگزیکٹیو رہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT