Sunday , November 19 2017
Home / عرب دنیا / انقرہ بمباری کی تحقیقات، 50افراد گرفتار

انقرہ بمباری کی تحقیقات، 50افراد گرفتار

استنبول۔18اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ترکی پولیس نے تقریباً 50غیر ملکی شہریوں کو آج علی الصبح استنبول میں تقریباً 50غیر ملکی افراد کو گرفتار کرلیا جن پر شبہ ہے کہ وہ دولت اسلامیہ جہادی ہیں ۔ جنہوں نے گذشتہ ہفتہ انقرہ کی خودکش بمباری میں حصہ لیا تھا ۔ کئی رہائشی علاقوں کی استنبول کے مضافاتی علاقہ پنڈیک میں تلاشی لی گئی تھی ۔ ان افراد کی قومیت کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے ۔ پولیس اُن سے تفتیش میں مصروف ہے ۔ خبررساں ادارہ دوگن نے کہا کہ مشتبہ افراد عراق و شام جانے کی تیاری میں تھے تاکہ داعش میںشریک ہوسکے ۔

TOPPOPULARRECENT