Thursday , October 18 2018
Home / Top Stories / انقلابی شاعر غدر کی راہول اور سونیا گاندھی سے ملاقات

انقلابی شاعر غدر کی راہول اور سونیا گاندھی سے ملاقات

گجویل سے کے سی آر کے خلاف مقابلہ کرنے کی خواہش عظیم اتحاد کیلئے مہم چلانے کا وعدہ

حیدرآباد /12 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) انقلابی شاعر غدر نے اپنی شریک حیات اور فرزند کے ساتھ آج دہلی پہونچ کر صدر کانگریس راہول گاندھی اور سونیا گاندھی سے علحدہ علحدہ ملاقات کی کسی بھی پارٹی میں شامل ہونے سے انکار کردیا ۔ عوامی خواہش پر اسمبلی حلقہ گجویل سے نگرانکار چیف منسٹر کے سی آر سے مقابلہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا یا عظیم اتحاد کیلئے بھی انتخابی مہم چلانے سے اتفاق کیا ۔ سکریٹری اے آئی سی سی و سابق رکن پارلیمنٹ مدھو گوڑ نے اپنے ساتھ غدر اور ان کے ارکان خاندان کو دہلی لے گئے ۔ راہول گاندھی اور سونیا گاندھی کے ساتھ ملاقات کے دوران کانگریس کے سینئیر قائد کے راجو بھی موجود تھے ۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے غدر نے کہا کہ ملک میں دستور اور جمہوریت دونوں خطرے میں ہیں ۔ کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے ملک اور دستور بچانے کی جو تحریک شروع کی اس کو مستحکم کرنا تمام شہریوں کی ذمہ داری ہے ۔ وہ بھی اس سلسلہ میں کام کر رہے ہیں ۔ راہول گاندھی اور سونیا گاندھی سے ملک اور تلنگانہ کے تازہ حالت پر تبادلہ خیال کرچکے ہیں ۔ غدر نے کہا کہ جمہوری ادارے خطرہ میں ہیں ۔ اظہار خیال پر پابندی عائد کردی جارہی ہے ۔ مرکز پر بی جے پی کے زیر قیادت این ڈی اے اور تلنگانہ میں ٹی آر ایس کی حکومت قائم ہوجانے کے بعد حالت انتہائی نازک ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی پارٹی میں شامل نہیں ہو رہے ہیں عوام چاہتے ہیں تو وہ نگرانکار چیف منسٹر کے سی آر کے خلاف مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں یا سیکولر جماعتوں کے درمیان قاصد اور پل کا رول ادا کرنے کیلئے بھی تیار ہیں ۔ ( سلسلہ صفحہ 7 پر)

TOPPOPULARRECENT