Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / انقلابی گلوکار غدر نے ’ جئے سماجیکا تلنگانہ ‘ تحریک شروع کی

انقلابی گلوکار غدر نے ’ جئے سماجیکا تلنگانہ ‘ تحریک شروع کی

توپران 6 جولائی ( این ایس ایس ) انقلابی گلوکار غدر نے آج ’ جئے سماجیکا تلنگانہ ‘ تحریک اپنے آبائی مقام توپران سے شروع کی ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے غدر نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کو چاہئے کہ وہ ریاست میں سماج کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے عوام سے سماجی انصاف کیلئے اقدامات کرے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ حکومت کی اسکیمات نچلی سطح کے عوام تک پہونچنے تک ’’ پلے پلے پاٹا ۔ پارلیمنٹ کو باٹا ‘‘ کے نعرہ سے تحریک شروع کرینگے ۔ انہوں نے تنقید کی کہ تلنگانہ ریاست میں عوام خوش نہیں ہے جبکہ کافی جدوجہد کے بعد یہ ریاست حاصل کی گئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ سماج کے تمام طبقات کے ساتھ مل کر جئے سماجیکا تلنگانہ تحریک کو کامیاب بنائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT