Monday , November 20 2017
Home / بچوں کا صفحہ / انمول باتیں

انمول باتیں

٭  ہر عمدہ اور اچھا کام ابتداء میں ناممکن نظر آتا ہے ۔
٭  غلطی مان لینے سے انسان کا ذہنی بوجھ کم ہوجاتا ہے ۔
٭  مسکراہٹ محبت کی زبان ہے ۔
٭  جتنا کم بولو گے اتنا زیادہ لوگ تمہاری بات سنیں گے ۔
٭  امیری باعمل انسان کی کنیز ہے ۔
٭  اگر انسان بننا چاہتے ہو تو ساری کائنات کا احترام کرو
٭  انسان کا مقدر اس کے ہاتھوں کی لکیروں میں نہیں ۔ اس کے ہاتھوں کی طاقت میں ہے ۔
٭  دشمن کی تنقید کا چراغ لے کر اپنی منزل کا راستہ تلاش کرو
٭  مصیبت کی شکایت سے پرہیز کرو ، کیونکہ اس سے اللہ تعالی ناراض دشمن خوش اور دوست غمگین ہوتا ہے ۔
٭  ماں کی خوشنودی ، دنیا میں باعث دولت اور آخرت میں باعث نجات ہے ۔
٭  دوسروں کو خوش رکھ کر جو خوشی حاصل ہوتی ہے اس سے بڑھ کر کوئی    خوشی نہیں ۔
٭  خوف الہی گناہوں سے دور رہنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT