Monday , August 20 2018
Home / ہندوستان / اننت ناگ میں انکاؤنٹر،تین عسکریت پسند ہلاک

اننت ناگ میں انکاؤنٹر،تین عسکریت پسند ہلاک

سرینگر 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تین عسکریت پسند آج جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی فورسیس کے ساتھ انکاؤنٹر میں ہلاک ہوگئے، آرمی نے یہ بات کہی۔ ایک فوجی عہدیدار نے بتایا کہ انسداد عسکریت پسندی آپریشن کل رات دیر گئے اننت ناگ کے علاقے ہکورا میں شروع کیا گیا کیوں کہ وہاں عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق اطلاع ملی تھی۔ اُنھوں نے کہاکہ ماقبل طلوع آفتاب پیش آئے انکاؤنٹر میں تین انتہا پسند مارے گئے۔ پولیس ترجمان نے کہاکہ دو مقتول عسکریت پسندوں کی شناخت عیسیٰ فاضلی متوطن سرینگر اور سید اویس متوطن اننت ناگ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ تیسرے کی شناخت کا پتہ چلایا جارہا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ اِس دوران اسلحہ اور گولہ بارود بشمول اے کے 47 رائفلیں، پستولیں، دستی بم وغیرہ مقام مڈبھیڑ سے برآمد کئے گئے۔ اِس آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسیس کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔

TOPPOPULARRECENT