Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / اننت ناگ میں جھڑپیں، 6 ملازمین پولیس زخمی

اننت ناگ میں جھڑپیں، 6 ملازمین پولیس زخمی

سرینگر۔ 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) 6 ملازمین پولیس آج زخمی ہوگئے جبکہ احتجاجیوں نے پولیس کی ایک گاڑی کو نذرآتش کردیا اور پولیس عملہ سے روہنگیا مسلمانوں کے جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں موجودگی کے مسئلہ پر جھڑپ ہوگئی۔ پولیس عہدیدار کے بموجب بی ایس پی محمد یوسف کو ہجوم نے زدوکوب کیا اور ان کی بلیٹ پروف گاڑی جھڑپوں کے دوران نذرآتش کردی گئی۔ انہوں نے کہا کہ زخمی عہدیدار کو ضلع ہاسپٹل علاج کیلئے منتقل کیا گیا ہے۔ نماز جمعہ کے فوری بعد کثیر تعداد میں لوگ مبینہ روہنگیا مسلمانوں پر میانمار میں مظالم کے خلاف احتجاج کرنے کیلئے جمع ہوگئے تھے۔ تاہم احتجاجی مظاہرہ پرتشدد ہوگیا جبکہ پولیس نے احتجاجیوں سے منتشر ہوجانے کی خواہش کی۔ اشرار نے پولیس ملازمین پر سنگباری شروع کردی جنہوں نے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس شیل داغے۔ وقفہ وقفہ سے جھڑپیں اس خبر کے جاری ہونے تک ملتی رہیں۔ جملہ 6 ملازمین پولیس زخمی ہوئے۔ علحدگی پسند قائدین نے مبینہ روہنگیا مسلمانوں پر میانمار میں مظالم کے خلاف پرامن احتجاج کی اپیل کی ہے اور ان کے ساتھ یکجہتی ظاہر کرنے کیلئے کہا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT